24

حضرت میاں غلام اللہ نقشبندی شرقپوری کا سالانہ عرس مبارک شرقپور شریف میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت میاں غلام اللہ نقشبندی شرقپوری کا سالانہ عرس مبارک شرقپور شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی نے کی عرس مبارک زیر سرپرستی صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری ، صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری مجددی ، صاحبزادہ میاں غلام رسول شرقپوری مجددی منعقد ہوئیں اس موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی اور ملک کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں