16

حضرت بابا شادی شہید کا مزار لوگوں کیلئے منبع فیوض و برکات ہے:صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی

گجرات (جی پی آئی)حضرت بابا شادی شہید کا مزار لوگوں کیلئے منبع فیوض و برکات ہے ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی نے بھمبر آزاد کشمیر میں حضرت بابا شادی شہید کے مزار پر منعقدہ محفل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت بابا شادی شہید کے مزار پر دور دراز سے عقیدت مند و زائرین حاضر ہوتے ہیں اور اپنی حاجات بیان کرتے ہیں ، اور بابا شادی شہید کی تعلیمات میں محبت اور امن کا درس تھا ، مغلوں کے دور میں اسلام کی دولت حاصل کی اور اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کیا آپ صوفی سنت لوگ تھے ، اور آپ نے علاقہ میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کام کیا آپ کی خدمات کی وجہ سے لوگ آپ کے مزار پر حاضر ہوتے ہیں ، یہ بات مشہور ہے کہ بے اولاد جوڑے اس مزار پر حاضر ہو ہو کر اولاد کیلئے منت مانگتے ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں اولاد کی نعت سے فیض یاب کرتا ہے اور حضرت بابا شادی شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے اس ویرانے میں ڈیرہ لگا کر لوگوں کے دلوں کی آبیاری کی اور لوگوں کے روحانی و دینی تربیت کی ، خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اولیاء کرام کی خدمات کی وجہ سے اسلام پھیل رہا ہے اور ان اولیاء کرام کے مزارات سے جہاں پر لوگ روحانی فیض حاصل کرتے ہیں وہیں دنیاوی طور پر بھی لوگوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پرتحصیلدار سیٹھ شہزاد اشرف ، ممتاز صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ادریس ، شیخ ابوبکر ، ممتاز ثناء خوانِ رسول عارف شاہد گوندل ، حافظ محمد صدیق ، شہزاد احمد ، سیٹھ محمد علی ، بائو محمد اقبال صراف و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی طرف سے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی اور دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں