30

حضرت الحاج پیر سید فضل حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا 36واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

گجرات (جی پی آئی) ولی ابن ولی ، فخر خاندانِ سادات قبلہ حضرت الحاج پیر سید فضل حسین شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا 36واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ، گزشتہ روز عرس مبارک کی پہلی نشست زیر صدارت صوفی باصفا، منبع جو دو سخا پیکر صدق و صفا حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، قاری شفقت اللہ قادری نے پیش کی ۔ ہدیہ نعت صوفی احسان اللہ قادری ، حافظ غلام حسین لوراں ، سید دلدار حسین شاہ ، حافظ عابد قادری ، ارمغلان خالد قادری نے پیش کیا ، خصوصی علامہ رانا نفیس احمد آف کراچی نے کیا ، اس موقع پر ساداتِ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جن میں حضرت علامہ صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری ، حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ ، حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی ، سید تجمل حسین شاہ ، سید مدثر حسین شاہ ، صاحبزادہ سید علی رضا رضوی ، صاحبزادہ سید محمد شہزاد ، صاحبزادہ سید زوار حسین شاہ ، سید طاہر حسین بخاری ، ڈاکٹر سید بابر حسنین شاہ بخاری ، پیر سید دلدار حسین شاہ قادری ، پیر سید ابرار شاہ ، پیر سید بلال شاہ ، پیر سید مدثر شاہ ، پیر سید علی حسن شاہ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ، زائرین کو بٹھا کر لنگر کھلایا گیا ۔ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں