15

حاجی خادم حسین جیسے استاد تو قوم کیلئے باعث فخر ہوتے ہیں:صاحبزادہ غلام بشیر

گجرات (جی پی آئی) استاد کسی بھی معاشرے کا جھومر ہوتا ہے اور حاجی خادم حسین جیسے استاد تو قوم کیلئے باعث فخر ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ غلا بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سینئر ٹیچر سر خادم حسین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خادم حسین جیسے اساتذہ کی خدمات قابل تحسین ہیں وہ بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے فوت ہوئے ہیں اور علم کے حصول کیلئے باہر نکلنے والا اور عمل کو پھیلانے کیلئے جانے والا جہاد کو روانہ ہوتا ہے اور اس راستے میں جو اللہ کی راہ میں جان دیتے ہیں وہ شہید ہوتے ہیں خادم حسین شہید کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ممتاز ماہر تعلیم سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ سر خادم حسین کی خدمات قابل تحسین ہیں اور اساتذہ کو تو ویسے ہی اولیت حاصل ہے تعلیم دینا صفت پیغمبری ہے ، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میں سر خادم حسین مرحوم کے غم میں ان کے گھر والوں کے ساتھ ہوں ان کی وفات سے ہم بہت بڑے ماہر تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ، سینئر ٹیچر طاہر محمود ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ساتھ سر خادم حسین کی رفاقت بہت رہی ہے اور انہوں نے جس انداز میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا وہ بھی قابل تحسین ہے اور وہ اس روز وفات پائے جب پوری دنیا سلام ٹیچر ڈے منا رہی تھی ۔ اور اسلام ٹیچر ڈے کا دن 5اکتوبر سر خادم حسین کے نام سے منسوب ہو گیا ہے ، سینئر ٹیچر سید محسنین نقوی نے کہا کہ خادم حسین کے ساتھ میری تھوڑی سی رفاقت رہی ہے لیکن ان کی تعلیمی خدمات کا معترف ہوں ۔ مرحوم حاجی خادم حسین کے صاحبزادے مدثر حسین نے ہمارے ساتھ جس طرح دی ایجوکیٹرز کے اساتذہ اور سٹاف نے تعاون کیا وہ قابل تحسین ہے انہوںنے ہمارے غم میں برابر شامل ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں