41

جلالپورجٹاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلالپورجٹاں آئی سنٹر کی افتتاحی تقریب

جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) جلالپورجٹاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلالپورجٹاں آئی سنٹر کی افتتاحی تقریب مقامی میرج ہال میں زیر صدارت سینئر نائب صدر نجم اکرم میر منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے معین نواز ورائچ،ضلعی آفیسر سوشل سہیل محمود،ضلعی آفیسر بیت المال اکبر حیات بٹ،ایم ڈی الکوثر کمپنیزکاشف حسین بٹ،سماجی رہنما گجرات شیخ محمدیعقوب تھے چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ہارون وائیں اور جنرل سیکریٹری رمضان دانش نے سوسائٹی کے قیام کے اغراض ومقاصد اور آئی سنٹر کے قیام کے حوالے سے حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی ۔دوران تقریب کاشف حسین بٹ نے سوسائٹی کیلئے دولاکھ روپے کا عطیہ،چوہدری اکرم موہلہ،ظہیر بٹ،خان محمد نے ایک ایک لاکھ روپے قاری ندیم جعفر نے اختتامی دعا کروائی اوردس ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ متعدد شحضیات نے اپنے نام نہ ظاہر کرنے پر پانچ ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے عطیات کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں