65

جشن آزادی اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: عدنان اسلم وڑائچ

گجرات (جی پی آئی) جشن آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر عدنان اسلم وڑائچ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عفت آراء کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تمام پاپولیشن ویلفےئر سینٹروں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے جائیں گے ۔ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہونگیں اس موقع پر لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا ، عدنان اسلم وڑائچ کے مطابق جشن آزادی اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں یہ دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کرنے چاہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں