14

جامع مسجد میانہ کوٹ میں حضرت یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 8ویں محفل

گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل ضلع گجرات کے زیر اہتمام جامع مسجد میانہ کوٹ میں حضرت یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 8ویں محفل منعقد ہوئی ، جو زیر نگرانی صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری ، صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری منعقد ہوئی جبکہ اس عظیم الشان محفل کی صدارت شہزاد شفیق شرقپوری نے کی جبکہ مہمان خصوصی گجرات فائونڈیشن کے صدر عمر شریف قادری تھے ۔ اس موقع پر خصوصی خطاب مولانا عطاء المصطفیٰ آف ملتان نے کیا جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری مشتاق احمد نے حاصل کیا ۔ اس محفل کے میزبان علاقہ کی ممتاز شخصیت علامہ عمر فاروق اور حاجی امتیاز احمد تھے ۔ اس موقع پر ساجد محمود ڈار ، پروفیسر خالد بشیر ، سید عثمان شاہ ، سید افتخار الحسن شاہ ترمذی ، مولانا پیر نعیم قادری چشتی آستانہ عالیہ والیاں والی شریف ، محمد اجمل شرقپوری آف بھاولنگر ، قاری محمد منیر مدینہ سیداں ، مظہر اقبال آف سدوال کلاں ، میاں ظہور الٰہی ، میاں محمد سلیم ، میاں قدیر ، میاں اورنگزیب ، چوہدری شہزاد ، اشفاق بٹ ، اصغر بٹ ، اختر بٹ ، چوہدری سکندر ، قاری مشتاق احمد و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں