23

جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں عظیم الشان سالانہ شہادت کانفرنس بسلسلہ سید الشہداء حضرت امام حسین منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں عظیم الشان سالانہ شہادت کانفرنس بسلسلہ سید الشہداء حضرت امام حسین منعقد ہوئی ، اس کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ سید حسین محمود شاہ گجراتی نے کیا ۔ نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے جبکہ ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد امین ، قاری محمد شعیب جلالی نے منقبت امام حسین پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقائے کار نے اسلام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں اور اسلام کو زندہ و جاوید کیا اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اسی طرح حضرت امام حسین اور ان کے رفقائے کار کی قربانیوں کی وجہ سے اسلام کی صحیح شکل ہمارے سامنے آئی اور یزید نے اسلام کو مسخ کرنے کی جو کوششیں کیں وہ ناکام ہوئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں