21

تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کاروائی،2منشیات فروش گرفتار،3کلو چرس برآمد

گجرات(پریس ریلیز)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری، تھانہ لاری اڈہ پولیس نے 2بد نام زمانہ منشیات فروشوںکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا3کلوگرام سے زائد چرس سمیت اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ تھانہ لاری اڈہ فراز افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے مختلف کاروائیوں میں2 بدنام زمانہ منشیات فروش جن میں قیصر اعجاز ولد بشیر احمد سکنہ گڑھی احمد آباد 2۔ سفیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ گڑھی احمد آباد شامل ہیں کو رنگے ہاتھوں منشیات فروش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں