24

تنظیم المدارس شمالی پنجاب کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس

گجرات (جی پی آئی) تنظیم المدارس شمالی پنجاب کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صاحبزادہ پیر سید محمد محفوظ مشہدی ناظم اعلیٰ جامع محمدیہ نوریہ بھکی شریف اور صاحبزادہ حسنین رضا رضوی ناظم اعلیٰ جامع رضویہ فیصل آباد کی قیادت میں امیدواران کا بائیکاٹ اور جامع جلالیہ قطب آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد، پریس کانفرنس میں امیدوار برائے صوبائی ناظم پیر سید والد گیلانی و دیگر کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم المدارس پاکستان ، شمالی پنجاب کے انتخابات جامع عالمیہ قادریہ مراڑیاں شریف میں گزشتہ روز ہوئے جو کہ چیئرمین الیکشن کمیشن شمالی پنجاب مفتی الیاس رضوی ممبر الیکشن کمیشن مولانا اسحاق ظفر راولپنڈی کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ شمالی پنجاب کے 14سو ممبران کو ووٹ کا حق حاصل تھا ، صاحبزادہ پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور صاحبزادہ حسین رضا رضوی نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم المدارس کی انتظامیہ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمیں آج تک ووٹر لسٹیں فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی ہمیں الیکشن کے سلسلہ میں آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، ہم اس سلسلہ میں قانونی کاروائی بھی کریں گے اور پولیس جو کہ الیکشن کا حصہ بھی نہیں کی مداخلت کی وجہ سے دھاندلی ہوئی ہے اور ہمارے ایجنٹس کو بھی بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔ الیکشن کا وقت صبح 8سے 2بجے تک تھا ، 2بجے سے 4بجے تک پولنگ رکی رہی ، 4بجے کے بعد جعلی ووٹ ڈالے گئئے جو کہ ہم نے پکڑے بھی ہیں لیکن ہمارے بائیکاٹ کرنے کے باوجود پولنگ میں جو دھاندلی کی گئی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔اور ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر جانبدارانہ الیکشن بورڈ تشکیل دیا جائے اور منصفانہ الیکشن کو یقینی بنایا جائے جن لوگوں نے دھاندلی کی اور مسجد کے تقدس کو بھی مد نظر نہیں رکھا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر علمائے کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، جن میں ڈاکٹر مفتی محمد حبیب قادری ، المرکز السلامی شادمان لاہور ، ڈاکٹر مفتی کریم خان جامع علمیہ لاہور ، مفتی احمد سعید طفیل امیدوار برائے صوبائی صدر ، پیر نصیر احمد اویسی ، علامہ مفتی حبیب اشرف بھٹی جامع اکبریہ کوٹلی میانی ، رانا سکندر علی ، حضرت علامہ مولانا ارشد نقشبندی ، حضرت علامہ قاری انصر محمود انجم ، علامہ قاری محمد عمران فاروقی ، علامہ محمد طارق رشید ، محمد سفیان اصغر ، حافظ محمد عمیر عارف ، محمد نعمان صدیقی ، ناصر شبیر مغل ، سید غلام مرتضی شاہ ، محمد علی نقشبندی ، نادر حسین جلالی ، محمد طفیل رانا ، صاحبزادہ محمد سعید رضا و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں