37

تحفظ پاکستان کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں:پیرعثمان افضل قادری

اسلام آباد ؍ راولپنڈی + لاہور +گجرات(پ ر)شان رسالت کے تحفظ کیلئے امت متحد ہے۔ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی سمیت علما مشائخ اور کارکنوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر عثمان افضل قادری نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مساجد مدارس کے نظام کو معمول پر لایا جائے۔ اور بزرگ عالم دین مفتی یوسف سلطانی کی جیل میں وفات پر مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک بھر اور دیگر ممالک سے مفتی محمد یوسف سلطانی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں شریک ہونے والوں کو اللہ کریم جزائے خیر عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں