14

تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سلور جوبلی کے موقع پہ پر وقار تقریب

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سلور جوبلی کے موقع پہ پر وقار تقریب سٹی آفس منہاج القرآن گجرات میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر منہاج القرآن گجرات مرزاطارق بیگ نے کی جبکہ خصوصی شرکت علی رضا نت سیکرٹری انفارمیشن یوتھ ونگ،عمر وڑائچ سٹی صدر یوتھ ونگ اور حافظ سلیم رضا جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سٹی گجرات نے کی اور کیک کاٹا۔اپنے خطاب میں قائدین نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پچیس سالہ تاریخ ساز جدوجہد طلباء کے لئے مشعل راہ ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واحد طلباء تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں پر قبضہ کی بجائے حصول علم پر یقین رکھتی ہے۔موومنٹ کا پچیس سالہ ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا ہے۔کسی بھی قوم کی تقدیر تب ہی بدلتی ہیں جب اس قوم کے طلبہ باکردار،باصلاحیت اور غیور ہوں اور خودی،خودداری،ایماں اور یقین کے جذبوں سے سرشار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں