51

بے نظیر چوک میں واقع وکی موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی کی ڈکیتی ، دلیرانہ واردات

گجرات (رانانذیر سے )جلالپورجٹاں کے علاقہ بے نظیر چوک میں واقع وکی موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کے موبائلز اور نقدی کی ڈکیتی ، دلیرانہ واردات گن پوائنٹ پر تین مسلح افراد نقاب پوش جو کہ موبائلز اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ، متعلقہ تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی ، اس حوالہ سے صدر موبائل فون ڈیلرز ضلع گجرات شفیق الرحمان بٹ نے اس واقعہ کی مذمت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ، اگر ملزمان کی گرفتاری نہ ہوئی تو ضلع بھر میں احتجاج کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں