14

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مرزا عبد الشفیق علیم کی رہائشگاہ پر آمد

میرپور(پ۔ر)ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعدآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر ایل3میرپور3 سے و نو منتخب ممبر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جی ون میں عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے سابق چیف آرگنائزر مرزا عبدالشفیق علیم کی رہائش گاہ پر آمد بڑی تقریب کا انعقاد۔جی ون ایف ون کی عوام کی بھرپور شرکت ۔تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرزا عبدالشفیق علیم عمر شہزاد جرال اور دیگر کا خطاب۔ضمنی الیکشن میں رٹھوعہ محمد علی کی جانب سے بھرپور سپورٹ کرنے پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اہلیان رٹھوعہ محمد علی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سابق چیئرمین راجہ مشتاق کے گھر آمد اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت۔تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری راجہ مشتاق راجہ ندیم محمد ارشد شکیل چوہدری اور دیگر کا خطاب۔اہلیان سیکٹر سی فور کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے چوہدری سکندر نذیر کی رہائش گاہ پر آمد اس موقع پر سیکٹر سی فور کی عوام کی تقریب میں بھرپور شرکت۔تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری چوہدری سکندر نذیر ماسٹر راسب اور دیگر کا خطاب۔ضمنی الیکشن میں محلہ رحمانی کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور سپورٹ کرنے پر اظہار تشکر کے لیے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ظفر بنگش کی رہائش گاہ پر آمد۔محلہ رحمانی کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھرپور استقبال ۔تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ظفر بنگش اور دیگر کا تقریب سے خطاب۔ضمنی الیکشن میں اہلیان سیکٹر بی 5 کلیال کی طرف سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کلیال آمد اس موقع پر پروفیسر ظہیر چوہدری عبد الخالق قربان چوہدری احسان الحق ناصر قریشی فانی جٹ اور دیگر متحرک تھے تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کشمیر کی کامیابی نے پوری ریاست کی سیاست پر اثرات مرتب کیے ہیں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کو شکست دے کر پی ٹی آئی کشمیر نے مستقبل کے سیاسی نقشے کی بنیاد رکھ دی ہے عوام کے ساتھ رابطہ اب منقطع نہیں ہو گا میں میرپور کا نمائندہ ہوں میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں عوام سے رابطے کو مزید بہتر بنانے کیلئے پالیسی ترتیب دے دی ہے ضمنی الیکشن کے دوران میرپور کے مختلف سیکٹرز میں انتخابی میٹنگوں میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جائے گا آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے جبکہ وفاق میں ہماری حکومت ہے وفاقی حکومت سے متعلقہ کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے سوئی گیس کے لیے وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں سے مشاورت ہو چکی ہے جلد میرپور میں سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔بے روزگاری میرپور کا اہم مسئلہ ہے اس سے قبل میرپور میں باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے میرپور کے اندر موجود تمام اداروں میں ملازمتوں کا حق میرپور کے نوجوانوں کا ہے اس حق پر ڈاکہ زنی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم اس کے خلاف بھرپور اقدامات سے بھی گریز نہیں کریں گے ضمنی الیکشن میں میرپور کے لوگوں نے حکومتی لالچ اور دھونس کو مسترد کر کے مجھ پر ووٹ کی صورت میں جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں عوام کا اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔****

اپنا تبصرہ بھیجیں