38

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جنرل ارشد داد سے تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(پ ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد سے پارٹی کے سینٹرل آفس میں ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات۔اس ملاقات میں پارٹی کو آزاد کشمیر میں منظم و مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی پارٹی کی رہنمائی اور شفقت ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کو بتایا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عدم استحکام کا شکار ہے اور کسی بھی وقت آزاد کشمیر میں صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ اسلئے ہم کچھ اچھی شہرت کے حامل الیکٹ ایبلز کو بھی لے رہے ہیں۔ اگرچہ مجھے عمران خان نے الیکٹ ایبلز کو لینے سے روکا تھا ہم ہم کچھی اچھی شہرت رکھنے والے الیک ایبلز کو لے رہے ہیں۔اس موقع پر راولاکوٹ ایل اے19 پونچھ سے سردار خالد ابراہیم کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔جبکہ اس نشست پر امیدوار کا اعلان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کشمیر کی مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں