76

بھمبر پولیس نے راجہ وحید گروپ کی تاریخ پیشی پر آئے ہوئے مخالفین کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پولیس نے راجہ وحید گروپ کی تاریخ پیشی پر آئے ہوئے مخالفین کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ضلع کچہری کے باہر مشکوک گاڑی LE723کو روک کر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی میں موجود تین مسلح افراد جدید اسلحہ سمیت گرفتار گرفتار افراد میں ایک پنجاب پولیس کا اشتہاری بھی شامل تھا پولیس تھانہ بھمبر نے تینوں گرفتار افراد کیخلاف تین مختلف مقدمات درج کر لئے مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھمبر پولیس نے راجہ وحید گروپ آف بڑھو کی ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے ہوئے اپنے مخالفین چیئرمین راجہ اصغر مرحوم گروپ کے افراد کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ذرائع کے مطالق ضلع کچہری کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین نے مشکوک گاڑی نمبر E723 کو روکا اور تلاشی لی تو گاڑی میں سوار راجہ شکیل ولد عبدالعزیز ساکن بڑوھو، مجاہد خان ولد اللہ دتہ ساکن ڈیرہ اسماعیل خان ، راشد صابر ولد محمد صابر ساکن ہجیرہ ضلع پونچھ جدید اسلحہ سے لیس تھے راجہ شکیل کے پاس 44بور رائفل ، راشد صابر کے پاس 30 بور رپستول اور مجاہد خان کے پاس 12 بور رپیٹر بندوق تھی جو کہ فل لوڈ تھی پولیس ملازمین نے تینوں افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ذرائع کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں ایک شخص پنجاب پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب اور اشتہار ی ہے راجہ شکیل پنجاب کے افراد کو تاریخ پیشی پر آنے ہوئے اپنے مخالفین کی نشاندہی کروانا چاہتا تھا جن کو انکے ذریعہ قتل کروانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے پولیس نے گاڑی کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات ہونے کی توقع ہے یاد رہے کہ راجہ وحید گروپ اس سے قبل اپنے مخالف گروپ کے پانچ افراد کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کروا چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں