144

بھمبر: سماہنی مشہور مقدمہ قتل میں ملزم کو سزاسنادی گئی

بھمبر (بیورو رپورٹ)ضلعی فوجداری عدالت بھمبر جو کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری مشتاق احمد طاہر اور ضلع قاضی ظفیر احمد عباسی پر مشتمل ہے نے سماہنی مشہور مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر حسنین شفیق ملزم کو 25 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانا کی سزاسنا دی گزشتہ روز عدالت ضلعی فوجداری بھمبر نے مقدمہ سماعت کی مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم مذکور کو سزا سنائی ہے ملزم پر الزام ہے کہ اس نے منانہ گیٹ سماہنی کے قریب اپنے بہنوئی اعجاز احمد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں