215

بھمبر:کھانے کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر گندگی کی بھر مار

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر چراغ تلے اندھیرا ضلع کچہری کے گرد و نواح میں چائے کھانے کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر گندگی کی بھر مارے ناقص کھانے ، گندے برتن ضلع کچہری میں آنے والے سائیلین او۴ر ملازمین کا مقدر بن گے انتظامیہ کی عین ناک کے نیچے گندگی سے اٹے ہوٹل اور ڈھابے انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ضلع کچہری میں آنے والے سائیلان پریشان انتظامیہ نوٹس لے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری بھمبر کے عین سامنے اور گرد و نواح میں بنے ہوٹلوں پر انتظامیہ کی مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث ہوٹل گندگی سے اٹے پڑے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان ناقص کھانے وار کیمیکل والے دودھ سے چائے بنا کر فروخت کر کے شہریوں بیماریاں بانٹ رہے ہیں ہوٹلوں اور ڈھابوں پر کام کرنے والے کاریگر اور ملازمین گندے کپڑوں کیساتھ اور صفائی ستھرائی کے بغیر دھڑلے سے کام کر رہے ہیں جبکہ برتنوں کے دھونے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں کچن بھی گندگی سے اٹے ہوئے ہیں ضلع کچہری میں ڈپٹی کمشنر سے لیکر متعدد محکمہ جات کے آفیسران اور درجنوں ملازمین کی موجودگی کے باوجود ہوٹل مالکان صفائی ستھرائی سے نا بلد ہیں اور ناقص کھانے سر عام فروخت کر رہے ہیں جو انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بھمبر ضلع کچہری میں آئے سائیلین اور دیگر شہری حلقوں نے انتظامیہ سے گندگی سے اٹے ہوٹلوں اور ناقص کھانے فروخت کرنے والوں کیخلاف کاررووائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں