97

بھمبر:مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی سالانہ برسی

بھمبر (بیورو رپورٹ)بھمبر ضلعی ہیڈکوارٹر میں مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے زیر اہتمام مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی بھمبر شہر کی تمام مرکزی مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعا مانگی گئی جبکہ جامع مسجد حنیفہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا کشمیر پریس کلب میں برسی کے سلسلہ میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر اقبال انقلابی ، سٹی صدر طارق محمود بٹ کے علاوہ عہدیداران اور ممبران نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی ، نظریہ الحاق پاکستان دیا ریاستی تشخص ، اسلامی جمہوری فلاحی معاشرے کا قیام اور تعمیر وترقی کے لیے عظیم جدوجہد کی تھی اسے جاری رکھا جائیگا مجاہد اول جیسی تاریخ ساز شخصیت نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات ، افکار ، نظریات کے اثرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیں اقبال انقلابی نے بانی تحریک آزادی کشمیر سردار عبدالقیوم کی شاندار قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مجاہد اول کے نظریات و افکار پر عمل کرکے ہی منزل حاصل کی جاسکتی ہے مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کا وقت اب قریب ہے مسلم کانفرنس کے کارکن تحریک آزادی کے سپاہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں