61

بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں سے ان میں پوشیدہ صلاحتیں بیدار ہوتی ہیں:ضیغم ثناء وڑائچ

گجرات (جی پی آئی)بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں سے ان میں پوشیدہ صلاحتیں بیدار ہوتی ہیں اور بچوں کو دوران تعلیم ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس سے ان کی پوشیدہ صلاحتیں بیدار ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار پرسنل سٹاف آفیسر آر پی او گوجرانوالہ ضیغم ثناء وڑائچ نے دی ایگزا سکول سسٹم گجرات کے زیر اہتمام انٹر کیمپسیز تقریری مقابلہ جات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ اس بات پر مبارک باد کی مستحق ہے کہ یہ بچوں میں مقابلہ کے رحجان کو ترقی دے رہے ہیں ، دی ایگزا سکول میں بچوں کو جس طرح آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے یہ قابل تحسین ہے ، بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے دی ایگزا سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، سٹی صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ دی ایگزا سکول نے جس طرح بچوں میں مقابلے کے رحجان کو فروغ دیا ہے اس سے بچوں میں بہتری آتی ہے اور مجھے آج خوشی ہوئی ہے کہ میں آج ایسی تقریب میں شریک ہوں جس میں بچوں نے بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ، رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا کہ دی ایگزا سکول ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جو کہ علاقہ میں فروغ تعلیم کیلئے کام کر رہا ہے ، اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں