75

بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کرنیوالے 10 افراد کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی ، بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کرنیوالے 10 افراد کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری دیدی 5کو وارننگ جاری ایک کیس آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا ہے، کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ منعقد ہوا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈمحمدوسیم و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر سولہ کیسز کی سماعت کی گئی،ان میں سے دس کے خلاف کیسز عدالتی کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، پانچ کو آئندہ محتاط رہنے اورقواعد و ضوابط کے مطابق کاروبار کرنے کیلئے وارننگ جاری کی گئی، جبکہ ایک کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ہدایت کی کہ میڈیکل سٹور مالکان، پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کیلئے ہدایت نامہ وضع کیا جائے تاکہ وہ کاروبار کے دوران انہیں مد نظر رکھ سکیں ۔ انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، انسانی صحت کیساتھ کھیلنے والے ان عناصر سے ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن عطائیوں کے کلینک سیل کئے جاتے ہیں ان پر بھی نظر رکھی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں