24

ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا سیورج لائنوں کا معائنہ

گجرات(پریس ریلیز)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا ہے کہ سینی ٹیشن سٹاف کی 9ٹیمیں گڑھی احمد آباد، ناصر کالونی ، حسین کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں عرصہ دراز سے بند سیوریج لائنیں کھولنے کیلئے دن رات مصروف ہیں، توقع ہے بہت جلد علاقہ کا سیوریج کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہارانہوںنے رات گئے صفائی کیلئے جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ان علاقوں سے سیوریج اور بارشو ں کے پانی کے تیزی سے نکاس کیلئے رتی ڈسپوزل اسٹیشن کو پہلے ہی فنکشنل کر دیا گیا ہے، سیوریج لائنوں کی بحالی سے شہریوں کا دیرنہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے شادیوال روڈ کا بھی دورہ کیا اور علاقہ میں سیوریج ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوںنے سیوریج نالوںکو فنکشنل بنانے کیلئے مصروف عمل سینٹی ٹیشن سٹاف کی کارکردگی کو زبردست سراہا اورہدایت کی کہ اسی محنت اور جذبے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں