25

ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا مختلف مقامات کا دورہ

گجرات(پریس ریلیز)میونسپل کاپوریشن گجرات کی ٹیم نے مسلم بازار کے علاقہ میں آپریشن کے دوران بڑی تعد اد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ یونین کونسل نمبر 10 میں خصوصی مہم کے دوران متعدد سیوریج ڈرینز کی صفائی کر دی گئی ہے ، یہ تفصیلات ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے علاقہ کے دورہ کے موقع پر بتائیں ۔ انہوں نے بتایاکہ شہریوںکی شکایات پر مسلم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاہے ،اس دوران متعد د افراد سامان بھی قبضہ میں لیاگیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ میونسپل سٹاف کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تجاوزات کنندگان سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بتایاکہ یونین کونسل نمبر 10 میں سپیشل سکواڈ کے 28 ارکان ریگولر سٹاف کی مدد کر رہے ہیں، علاقہ سے کوڑے کرکٹ کی صفائی کے ساتھ سیوریج نالوں کی صفائی کے لئے ہر طرح کی مشینری استعمال کی جارہی ہے ۔ انہوں نے علاقہ مکینوںسے کہاکہ وہ درپیش مسائل کی فوری نشان دہی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں