137

ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی بھاگوال خورد میں کھلی کچہری

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے بھاگوال خورد میں کھلی کچہری لگائی جس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ہر شخص سے فرداََ فرداََ مسائل دریافت کئے گئے اور موقع پر ہی حل کے احکامات صادر کئے گئے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میرے کسی ساتھی کا جائز کام رکنا نہیں چاہئے چوہدری حسین الٰہی کو مختلف محکموں کے متعلق شکایات پیش کی گئیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا مطالبات دیے گئے سب سے زیادہ شکایات واپڈا اور سوئی گیس کے متعلق پیش کی گئیں سابق ناظم چوہدری احسان چیمہ نے زرعی اراضی سنٹر کے اے ڈی ایل آر فیصل مانگٹ کے متعلق بتایا کے وہ نہ صرف بدتمیز ہے بلکہ پرلے درجے کا رشوت خور بھی ہے وہ جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈالتا ہے اور کسی بزرگ کا بھی لحاظ نہیں کرتا تاکہ اُسے پیسے دیئے جائیں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ آ پ ہمارے بزرگ ہیں جو شخص بھی چاہے کتنا بھی اثررسوخ والاہو جو میرے بزرگوں اور ساتھیوں کی عزت نہیں کرے گا اور جائز کاموں میں رکاوٹیں ڈالے گا تو وہ گجرات میں نہیں رہے گا گلی والا کے وفد نے اشتہاری کی علاقے میں بدمعاشی سے آگاہ کیا اور کہا کہ بدمعاشوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ شرافت کا قائل ہوں اور جوشرفا کی عزت نہیں کرے گا اور کسی پر ہاتھ اُٹھائے گا اُسے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی کھلی کچہری کی میزبانی سابق چیئرمین چوہدری عدیل وڑائچ نے کی اورشرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں