40

اپوزیشن متحد اور مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ ”میں انکے ساتھ ہے :چوہدری قمر زمان کائرہ

کھاریاں ( بیورو رپورٹ ) صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے اور مولانا فضل الرحمن کے ”آزادی مارچ ”میں انکے ساتھ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان ایک سال میں قوم کو کچھ نہیں دے سکے ۔ مہنگائی ، بیروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ کارخانے بند ہورہے ہیں ۔ حکمران ملک میں 114لنگر خانے کھول کر بھوک ختم کرنے کی باتیں کررہے ہیں ۔ لے دے کر انکے پاس احتساب کا نعرہ رہ گیا ہے ۔ وہ بھی صرف اپوزیشن کا ہورہا ہے ۔ نیب کسی حکومتی بندے یا فوجی جج کا احتساب نہیں کر سکتی ۔ حکومت نے کشمیر ایشو پر کمزور موقف اپنایا گیا اور طعنے انٹرنیشنل میڈیا کو دیئے جارہے ہیں ۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ایک سال میں کارکردگی دکھا کر نوبیل پرائز حاصل کرلیا ہے ۔ ہمارے وزیراعظم نے صرف تقریریں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں آزادی مار چ کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ۔ سب قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں ۔ سابق چیئرمین کھاریاں شیخ محمد حفیظ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں