11

انٹر نیشنل لیول پر عوامی خدمت میں پیش پیش پاکستان یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس کاراجہ وقاص علی ایگزیکٹوممبر نامزد نوٹیفکیشن جاری

گجرات(سٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل لیول پر عوامی خدمت میں پیش پیش پاکستان یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس کاراجہ وقاص علی ایگزیکٹوممبر نامزد نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار گجرات میں صحافتی خدمات میں اپنی اعلیٰ خدمات سر انجام دینے والے سینئر نوجوان صحافی راجہ وقاص علی انٹر نیشنل لیول پر عوامی خدمت میں ہمہ وقت پیش رہنے والی پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کا ایگزیکٹوممبر نامزد مرکزی صدر بابر سلہری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ۔اس موقع پر راجہ وقاص علی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہے کہ جس طرح گجرات بار میں اپنی صحافی خدمات کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں اپنی احسن طریقے سے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ضلع گجرات کی صحافی برادری کا نام روشن کیا ہے اسی طرح پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس میں اپنی عوامی خدمات کی تاریخی مثال قائم کرتے ہوئے تنظیم کے منشورکیمطابق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دوں گا اور ضلع گجرات میں بہت جلد پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی مکمل ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی تاکہ عوامی مسائل کو اعلیٰ اعوانوں تک پہنچا کر ان مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں