18

انجمن محبانِ اہلبیت کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء 9محرم الحرام کو قلعہ ڈھکی میں منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) انجمن محبانِ اہلبیت کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء 9محرم الحرام کو قلعہ ڈھکی میں منعقد ہوئی ، جس کے بانی نواب سید عطا عباس نقوی ، سید اظہر عباس کاظمی ، سید گلشن زیدی ، سید ذیشان نقوی تھے ۔ مجلس عزاء میں ممتاز عالم دین علامہ امتیاز حسین کاظمی ، غلام عباس ، قاسم ، گلزار ثمر و دیگر نے خطاب کیا یہ مجلس عزاء ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں ذاکرین و علمائے کرام خطاب کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں