585

انتہائی خطرناک بین الضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

گجرات(پ ر)گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا انتہائی خطرناک بین الضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روزسے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں بین الا ضلاعی انتہائی خطرناک گینگ متحرک ہوگیا جو لوگوں کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیتے اور گھر میں موجود طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوجاتے تھے ۔جنہوں نے تھانہ شاہین کے علاقہ میں دوران واردات مزاحمت پر نوجوان کوتشد د کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا ۔گینگ کے کچھ کارندے شہر کے مختلف محلوں میں چکر لگا تے رہتے اور واردات کیلئے مخصوص گھر کا انتخاب کرکے بعد ازاں ساتھیوں سمیت مختلف طریقوں سے اندر گھس جاتے ۔گھر میں موجود اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال لیتے اور لوٹ مار کرکے رفو چکر ہوجاتے ،جن میں ایک ملزم(عارف چیمہ) انتہائی شاطر اور چالاک تھا جو وارداتیں کرکے بیرون ملک دوبئی فرار ہوجاتا ۔آئے روز کی وارداتوں کی وجہ سے گجرات کے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ۔ڈی پی او سید علی محسن نے چارج سنبھال کر شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کیلئے جہاں دیگر بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں وہیں ڈاکوؤں ، لٹیروں اور منظم گینگز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بیرون ممالک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئیں ۔منظم گینگز کی گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد امیتاز کی زیر نگرانی تجربہ کار پولیس افسران کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور پولیس کے آئی ٹی ونگ کو بھی فعال کیا گیا ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی مسلسل راہنمائی میں پولیس ٹیموں نے تمام محکمانہ وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے ڈاکوؤں کے منظم گینگز کی تلاش شروع کردی ۔جو انتہائی کم عرصہ میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور گجرات پولیس کی انتھک محنت سے پولیس ٹیم کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔گجرات کے مختلف علاقوں بالخصوص سٹی ایریا میں وارداتیں کرنے والا انتہائی شاطر، خطر ناک اور منظم گینگ ٹریس کرکے اس کے چار کارندوں کو پاکستان سے جبکہ ایک کارندے کو انٹرپول کی مددسے دبئی سے گرفتارکر لیا گیا ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کے انکشاف پر24تولہ طلائی زیورات ، نوے ہزار روپے نقدی ،گاڑی ہنڈائی ڈالہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5عدد پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لئے گئے ۔جبکہ ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔گرفتارملزمان کے نام درج ذیل ہیں 1۔چن پیر ولد باقر شاہ سکنہ کندن سیان ضلع سیالکوٹ ،2۔محمد عارف چیمہ ولد احمد حسین سکنہ عزیز چک گوجرنوالہ ،3۔نوید صابر ولد صابر حسین سکنہ کندن سیان سیالکوٹ ،4۔ذوالفقار شاہ ولد الیاس حسین قوم سید سکنہ معین الدین پور، 5۔راجہ شاہد حسین ولد بقاء حسین قوم راجپوت سکنہ فیروز آباد ،6۔سکندر حیات ولد نذیر احمد قوم جٹ سکنہ آلو شدیو تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کو دبئی سے، انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں