37

الیکشن میں جس محبت کا مظاہرہ کیاگیا وہ ہمارا اثاثہ ہے:چوہدری وجاہت حسین

گجرات( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ حالات خواہ کچھ بھی ہوں آپ سے تعلق کبھی کمزور نہیں ہوگا اور ہمارا ہر فیصلہ عوامی مفاد میں ہوگا ہماری خدمت وتابعداری کے جواب میں آپ نے الیکشن میں جس محبت کا مظاہرہ کیا وہ ہمارا اثاثہ ہے ہماری کوشش ہے کہ تعلیم وصحت کے مسائل حل ہوں اور بنیادی ضرویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ جلالالپور جٹاں کے صدر بابر سلیم کھوکھر کے کزن کی وفات پر افسوس کے بعد شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ نوجوانوں کا گزشتہ الیکشن میں اہم کردار رہا ہم بھی توقعات پر پورا اتریں گے ہمیں احساس ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے میں نے ورکر ویلفیئرسکول سرخ پوربنوایاافسوس پانچ برس میں اسے فعال نہیں کرایا جا سکا اب صرف وعدے نہیں آپ کو کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے انھوں نے کہا کہ ہم تھانہ کچہری کی سیاست کے قائل نہیں پوری کوشش ہوگی کہ کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہ ہو کیونکہ ہماری ترجیح تعمیر وترقی ہے انھوں نے کہا کہ والدنے خدمت وتابعداری کی سیاست کی بنیاد رکھی ہم بھی بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مسائل حل کرائیں گے انھوں نے کہا کہ بے روزگارنوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے انشاء اللہ ہر کام میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کا حق نہ مارا جائے چوہدری وجاہت حسین نے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہو چوہدری حسین الٰہی کو بتایا کریں مسلہ حل ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں