23

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ

گجرات(پ ر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران گرانفروشی کرنے،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے کرنیوالے 12دوکانداروں پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کھاریاں، گلیانہ، صبور اور دیگر علاقوں میں دودھ فروشوں، پھل اور سبزی فروشوں کی اچانک چیکنگ کی ا س دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنیوالے اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر پرویز اختر، شہباز ، عدنان ، ندیم نصیر احمد ، اشرف ، صفدر علی، عمران ، تنویر ، قمر، منیر خان اور اشفاق پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں