12

آ ج آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف میں 40 واں سالانہ عرس مبارک منعقد ہو گا

گجرات( جی پی آئی)آ ج آستانہ عالیہ غوث زماں ڈھینڈہ شریف میں 40 واں سالانہ عرس مبارک منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کریں گے جبکہ یہ تقریبات سید شاہد ظہور حسین شاہ ، سید طاہر حسین شاہ اور سید صباحت حسین شاہ کی زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہیں۔ جس میں خصوصی خطاب پیر سید ڈاکٹر سوہنا ماہی شاہ ، علامہ محمد یاسین قادری اور عبدالحمید چشتی کریں گے جبکہ ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں