75

آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کاانتخابات کے سلسلہ میں اجلاس

گجرات( کامرس رپورٹر) آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس الیکشن کمیشن شبیر احمد قریشی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ الیکشن کمیشن شبیر احمد قریشی نے آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے الیکشن 2018-19 ء کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا ایگزیکٹو باڈی کے لیے 3 کارپوریٹ کلاس اور 3 ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں کارپوریٹ کلاس میں علی انصر گھمن، فرینڈز لائن فرنشرز ، عمر فاروق مغل (مغل ایسوسی ایٹ)، اویس باسط سیٹھی چوائس ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور ایسوسی ایٹ کلاس میں محمد بلال (ایم بلال فرنیچر) ، محمد عبدالرحمان انور غوثیہ فرنیچر، مرزا بلال اکرم ایم بی اے ٹریڈرز کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے یہ الیکشن 2018-19ء کیلئے بلامقابلہ نامزد ہو گئے ہیں۔ شبیر احمد قریشی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والی ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں