11

آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان شہادت کانفرنس بسلسلہ سید الشہیداء حضرت امام حسین آج سے شروع ہو گی

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان شہادت کانفرنس بسلسلہ سید الشہیداء حضرت امام حسین آج سے شروع ہو گی ۔ 2روزہ شہادت کانفرنس کے سلسلہ میں آج خواتین کی خصوصی محفل منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب حضرت بی بی جان دختر پیر سید حامد علی شاہ کرینگی اس عظیم الشان شہادت کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔ شہادت کانفرنس کے سلسلہ میں انتظامات کو ختمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ دوسری نشست صبح نو بجے آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں شروع ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کرینگے ۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید اسرار الحسن شاہ سروری قادری ، یہ شہادت کانفرنس صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ سروری قادری منعقد ہو رہی ہے ۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں