69

آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی کا گجرات کا دورہ1کروڑ 40لاکھ کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

گجرات(پریس ریلیز)آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی کا گجرات کا دورہ،ڈی پی او توصیف حیدر کے ہمراہ 5کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں مال مسروقہ کی حوالگی کے لئے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض PSOانسپکٹر ملک عامر نے ادا کئے ۔تقریب کے شرکا ء میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی ،تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،آر آئی انسپکٹر نعیم احمد ،پی آر او اسد عباس ،محمد اکرم انچارج CTDگجرات،قدیر وڑائچ انچارج آئی بی ،خواجہ عتیق الرحمن انچارج سپیشل برانچ ، صدر ڈسٹرکٹ بار ،مرزا عابد DDP،ثوبان ظہیر بٹ صدر چیمبر آف کامرس ،ڈاکٹر اسامہ طلعت IDF، ،میڈیا کے نمائندے اور 100کے قریب مدعیان شامل ہیں۔تقریب میں شہریوں سے لوٹا ہوا5کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔ مال مسروقہ میں 34موٹر سائیکل ،8کاریں ،2مزدا ٹرک ،1پراڈو ،1پجارو،1پک اپ ،17موبائل فون ،طلائی زیورات ، مال مویشی اور نقدی شامل ہیں ۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع بھر میں چوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں کے خلاف منظم آپریشن کرکے 19گینگز کے 68کارندے گرفتار کئے جن کے قبضہ سے 5کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔ ا س کے علاوہ ضلع کو منشیات فروشوں اور اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لئے بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے اعلیٰ کارکردگی پرڈی پی او توصیف حیدر اور ان کی ٹیم کوزبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہاکہ چوروں اور ڈاکوئوں سے مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کو لوٹانے میں حقیقی خوشی ملتی ہے اور یہی پولیس کا اصل کام بھی ہے۔ آر پی او گوجرانوالہ نے بہترین کارکردگی کے حامل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اور انکی ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات توصیف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس اہم ذمہ داری کا پوری طرح احساس بھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں