20

آج ایوان خیر نزد دربار داتا صاحب لاہور میں سالانہ عظیم الشان حضرت امام حسن کانفرنس کا انعقاد ہوگا

گجرات (جی پی آئی) امام حسن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آج ایوان خیر نزد دربار داتا صاحب لاہور میں سالانہ عظیم الشان حضرت امام حسن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کرینگے جبکہ یہ محفل زیر قیادت علامہ حافظ نقیب احمد چشتی ، زیر نگرانی ناصر عباس قادری منعقد ہو گی جبکہ مہمانانِ گرامی غلام مرتضی سعیدی مرکزی مصطفائی تحریک پاکستان اور قاضی عتیق الرحمن مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی ہونگے جبکہ اس موقع پر مرکزی صدر اے ٹی آئی معظم شہزاد ساہی ، صاحبزادہ پیر سید ضیاء النور شاہ سوہدرہ شریف ، الحاج امجد علی چشتی ، میاں فاروق مصطفائی ، امانت علی زیب ، محمد طاہر انجم ، پیر سید مصطفی اشرف رضوی ، پیر سید عثمان شاہ گیلانی نوری ، سید عتیق الرحمن شاہ ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ، چوہدری عاکف طاہر ، پیر محمد اصغر نورانی و دیگر علماء و مشائخ اہم شخصیات شریک ہو رہی ہیں یہ کانفرنس بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں