67

ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے:چوہدری حسنین عباس آف ناروے

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری حسنین عباس آف ناروے نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رحمتوں اور بر کتوں والے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اس ماہ مبارک میں خلق کائنات کے حضور سجدہ ریز ہو کرگڑگڑاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ہم اپنے ارد گرد بسنے والے غرباء،مساکین اورمستحقین کا خاص خیال رکھیں اور عالمی وباء کرونا کے پیش نظر بے روزگار ہونے والے سفید پوش طبقہ کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں