28

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مختلف فلور ملز کا اچانک دورہ کیا اور گورنمنٹ کیطرف سے کوٹہ کے مطابق آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا، اے سی گجرات محمد جمیل،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر موجودہ لاک ڈاون کے دوران مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہر کے مختلف علاقوں قائم فلور ملز کے دورہ کے موقع پر ان ملز کو حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی فراہمی اور اسکے مطابق مارکیٹ میں سپلائی کے لئے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مقررہ نرخوں پر آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے 27 ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں سے شہری ضرورت کے مطابق آٹا خرید سکتے ہیں تاہم شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ خریدار ہونے کی صورت میں ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران جہاں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کے علاج پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں اشیاء خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں