27

موضع سمبلی میں اشیاء خورد و نوش کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے:ڈپٹی کمشنر

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کرونا پازیٹو مریضوں کی وجہ سے لاک ڈاون موضع سمبلی تحصیل سرائے عالمگیر میں اشیاء خورد و نوش کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کی ہدایات کے مطابق دیہہ کے مکین مستحق گھرانوں کو حکومت کی جانب سے بلا معاوضہ راشن کے 160 بیگز اور 100 تھیلے آٹا بھی فراہم کیا جا چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں موضع سمبلی تحصیل سرائے عالمگیر میں اشیاء خورد و نوش کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ میں اشیائے ضروریہ کی قلت کے حوالے سے افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ بعض عناصر ذاتی مفادات کی خاطر منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا موضع سمبلی کے مستحق گھرانوں کو علاقہ کے نمبر داروں کی مدد سے امدادی سامان دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موضع سمبلی تحصیل سرائے عالمگیر میں روزانہ کی بنیاد سبزی و فروٹ منڈی سے براہ راست سبزیاں اور پھل سپلائی کئے جاتے ہیں اسکے فلور ملز پوائنٹس سے مکینوں نے آٹے کے 400 تھیلے خریدے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سمبلی میں روزانہ کی بنیاد ریسکیو1122 اور میونسپل کمیٹی کی ٹیم اینٹی انفیکشن سپرے کر رہے ہیں ہیں، گاوں کے سکول میں میڈیکل سنٹر 24 گھنٹے فنکشنل ہے، اور گذشتہ روز دو ٹیموں نے سمبلی کے مکینوں کے کرونا ٹیسٹ کے لئے نمونہ جات بھی لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سمبلی میں لاک اہل علاقہ کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے اور اسکے مثبت نتائج سینکڑوں افراد کی صحت کا باعث ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں