26

پاک فوج کی جانب سے 45 پروٹیکٹیو ماسک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کر دیے گئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کی جانب سے 45 پروٹیکٹیو ماسک ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے حوالے کر دیے گئے ہیں جنہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا گیا ہے، پاک فوج کے کیپٹن راشد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے مجموعی طور پر 45 پروٹیکٹیو ماسک دیے گئے ہیں ان میں 25 ریسکیوب1122 اور باقی عزیز بھٹی شہید ہسپتال کو دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے پروٹیکٹیو ماسک فراہم کئے گئے تھے جو کرونا وائرس کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز و طبی عملہ کو دیے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں