30

ضلع میں کرونا وائرس کی روک تھام ،میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) ضلع میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور چیف آفیسرز کی سربراہی میں ٹیموں نے انفیکشن کے خاتمے کے لیے سپرے اور آگاہی مہم تیز کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلدیاتی ادارے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب کے فریضہ کیساتھ عوامی مقامات اور ہاٹ اسپاٹس پر انسداد انفیکشن سپرے کرا رہے ہیں ۔ تمام بلدیاتی اداروں نے بنکوں، بیکریوں، آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹس پر سوشل ڈسٹنس کے لئے چونے سے نشانات بھی لگوانے پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں