18

کنجاہ شہر میں سپرے کروانے کے احکامات جاری

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ )پاکستان تحریک انصاف کنجاہ کے صدر ملک قیصر محمود کی درخواست پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے پورے کنجاہ شہر میں سپرے کروانے کے احکامات جاری کردئیے ۔ بلدیہ کنجاہ کے اہلکار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ اختر اسلام کی زیر نگرانی پورے کنجاہ میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے کررہے ہیں جس پر شہریوں نے ضلعی حکومت گجرات ، پی ٹی آئی کنجاہ کے صدر ملک قیصر محمود اور بلدیہ کنجاہ کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے ، عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جہاں ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ ہمارے قومی ہیرو کا کردار ادا کررہا ہے وہاں سیکورٹی ایجنسیز اور میونسپل عملہ (عملہ صفائی ) بھی خراج تحسین کا مستحق ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کی صفائی ستھرائی کی ڈیوٹی پر مامور ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں