14

حکمت عملی اور سختی کرنے کی وجہ سے کنجاہ میں کامیاب لاک ڈائون

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ )انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور سختی کرنے کی وجہ سے کنجاہ میں مکمل لاک ڈاﺅن ہوگیا۔ عوامی حلقوںنے کنجاہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جنہوںنے بے جا آوارہ گردی کرنے والوں کو گھروں میں بند رہنے پر مجبور کیا ہے ، تاہم عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ خریدار ی کے لیے گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کو مرغا بنانا یا چھترول کرنا اچھی بات نہیں ، پولیس عملہ کو اس بارے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں ۔لاک ڈاﺅن کے دوران کھانے پینے کی اشیاءکی قلت بھی پیدا ہورہی ہے جس کے باعث کچھ ذخیرہ اندوز اور دکاندار مہنگے داموں اشیاءفروخت کررہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اس بات کی بھی خیال رکھے جو سفید پوش لوگ خیراتی راشن کی بجائے اپنی جیب سے راشن خریدنا چاہتے ہیں انہیں دگنی قیمت پر اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں