18

انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس کنجاہ کا دکانیں صبح 9تا5بجے تک کھولنے کا فیصلہ

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ ) انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس کنجاہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کو مزید کامیاب بنانے کے لیے یکم اپریل 2020سے دکانیں صبح 9تا5بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ اعلان انجمن تاجران کریانہ مرچنٹس کنجاہ کے صدرصاحبزادہ شبیر احمد سیفی اور دیگر عہدیداران نے کیا ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلہ کو بے حد سراہا گیا ہے ، دکانیں دیر تک کھلنے کی وجہ سے لوگ رات گئے تک سڑکوں پر خریداری کرتے نظر آتے تھے اور اب عوام بھی 5بجے شام تک خریداری مکمل کر کے گھروں میں رہیں گے اور یوں سڑکوں پر مکمل لاک ڈاﺅن کا مقصد کامیاب ہوسکے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں