30

ماجرہ گائوں کے ہرشخص کاخیال رکھناہماری ذمہ داری ہے:چوہدری جاویداقبال ماجرہ

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماسابق کونسلر یوسی ساروکی چوہدری جاوید اقبال ماجرہ ، چوہدری انوش ماجرہ ، چوہدری قیصر ماجرہ ، چوہدری ظفر اقبال ماجرہ نے ماجرہ میں اپنے ڈیرہ پر کرونا وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ۔ چوہدری جاوید اقبال ماجرہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماجرہ گاﺅں ہمارا گھر ہے اور گاﺅں کے ہر شخص کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انشاءاﷲ جب تک کرونا وباءسے چھٹکار نہیں مل جاتا ہماری کوشش ہوگی کہ ماجرہ میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وباءسے نجات کے لیے جہاں احتیاط کی ضرورت ہے وہاں اﷲ تعالیٰ سے معافی مانگ کر اور توبہ کر کے بھی اس وباءسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ سچے دل سے مانگی گئی دعا اور توبہ اﷲ تعالیٰ قبول کرتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف، فوج ، پولیس ، بلدیہ کے ورکرز اور جو جو بھی کرونا کی اس جنگ میں عوام کی جان بچانے کے لیے کوشش کررہے ہیں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہی لوگ ہمارے قومی ہیرو ہیں جو اپنی جان پر کھیل کر بھی لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں