47

سپورٹس جمنزیم آئندہ چند روز میں گجرات کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

گجرات(پ ر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کرونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے200بیڈ کے فیلڈ ہسپتال کے قیام کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اورسپورٹس جمنزیم میں آئندہ چند روز میں گجرات کا پہلا فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصوبے پر کام کے معائنہ کے موقع پر کیا، جہاں بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے انہیں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال سے کرونا کے مریضوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے اقدامات کے طور پر فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی مقصد کے تحت سپورٹس جمنزیم میں قائم فیلڈ ہسپتال 200بیڈز پر مشتمل ہوگا جہاں آئسولیشن میں رکھے جانیوالے مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، میڈیکل کالج میں آئسولیشن وارڈز کو پہلے ہی فنکشنل کیا جاچکا ہے اور وہاں پچاس سے زائد مریض منتقل کئے گئے ہیں اسکے ساتھ سوشل سکیورٹی ہسپتال، مشن ہسپتال بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گجرات کے شہریوں سے کہا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، خود کو گھروں تک محدود رکھیں، بار بار اپنے ہاتھ دھوئیں، سماجی میل جول کم سے کم کردیں، اشیائے خورد و نوش کی خریداری کیلئے گھر کے قریب ترین دوکان سے سودا سلف خرید لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں