34

عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ کامیابی سے جاری

گجرات(پ ر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر نگرانی عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ کامیابی سے جاری ہے اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو اپنی ماہرانہ رائے سے مفید طبی مشورے دے رہے ہیں، یہ تفصیلات ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، ڈاکٹر سعود، ڈاکٹر احتشام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم ایس نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ٹیلی میڈیسن شعبہ کا فون نمبر 03041112101ایکسٹنشن نمبر 7ہے جہاں پوسٹ گرایجوایشن کرنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم 24گھنٹے موجود رہتی ہے اور شہریوں کی کالز وصول کرتی ہے اور انکے مسائل کے مطابق ادویات کا نسخہ تجویز کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ ٹیلی میڈیسن پر زیادہ تر افراد کرونا وبا سے متعلق سوالات کرتے ہیں جنہیں علامات کے مطابق ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اسکے علاوہ شہری معمولی نوعیت کے طبی مسائل کی صورت میں بھی گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹرز سے مشورہ کر تے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں