125

سرائے عالمگیر:مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی محفل،17جواری گرفتار

گجرات،سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی محفل سجانے والے 17جواری گرفتار،جواءپر لگی رقم70,000روپے برآمد پولیس نے گاڑیاں اور دیگرسامان بھی قبضہ میں لے لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کا تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ میں جواریوں کے خلاف بڑا آپریشن ،ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSIامیر عباس ، SIشاہد عمران اور پولیس ٹیم نے گاوں تھون میںکارروائی کرکے17جواریے کو مرغوں کی لڑائی پر جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے جواءپر لگی رقم70,000روپے 4عدد مرغے ، جبکہ 3کاریں 1لینڈ کروزر 18عدد موبائل فونز، دیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں