39

ضلع کے مختلف علاقوں میں 27ٹرکنگ پوائنٹس قائم

گجرات (پ ر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اورشہریوں کو مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں 27ٹرکنگ پوائنٹس قائم کر دیے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اشیائے خورد و نوش کی ہوم ڈیلیوری کیلئے 44 بڑیدوکاندار کو ہوم ڈیلیوری دینگے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آٹا کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے تحصیل گجرات میں 16، تحصیل کھاریاں میں 9اور تحصیل سرائے عالمگیر میں دو ٹرکنگ پوائنٹس قائم کرکے فلور ملز کو پوائنٹس الاٹ کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق برہان فلور ملز کو شاہین چوک کا پوائنٹ الاٹ کیا گیا ہے، حیات فلور ملز کو ٹانڈ چوک گجرات، شاہ تاج فلور ملز کو سروس موڑ گجرات، شاہدولہ فلور ملز کو ریلو ے روڈ گجرات، زکریا فلور ملز، شادیوال گجرات، نگینہ فلور ملز کیلئے کڑیانوالہ چوک نزد پٹرول پمپ، ہاشم فلور ملز کو نزد گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں، اعظم فلور ملز کیلئے منگوال غربی، گجرات فلور ملز کیلئے ظہور الہی اسٹیڈیم، یونائٹیڈ فلور ملز کیلئے ماڈل بازار گجرات، العابد اینڈ برکت فلور ملز کیلئے پرانی سبزی منڈی گجرات، الصادق فلور ملز کیلئے رمضان بازار کنجاہ، وقاص ساہی فلور ملز کیلئے ساروکی پل، غوثیہ فلور ملز کیلئے فتح پور، سلطان فلور ملز دولت نگر، الحماد فلور ملز کیلئے کوٹلہ ارب علی خاں، پاکستان فلور ملز کیلئے مین بازار ڈنگہ، لالہ موسیٰ فلور ملز کا ٹرکنگ پوائنٹ گلیانہ چوک، عثمانیہ فلور ملز رمضان بازار کھاریاں، کامران فلور ملز کوٹلہ ارب علی خاں، راجہ فلور ملز بوہڑ چوک ڈنگہ، لالہ موسیٰ فلور ملز لاری اڈہ لالہ موسیٰ، امرہ فلور ملز کینٹ روڈ کھاریاں، ماڈرن فلور ملز کھنڈ ہ چوک سرائے عالمگیر اور راشہ فلور ملز کیلئے ٹرکنگ پوائنٹ باالمقابل مین بازار سرائے عالمگیر بنایا گیا ہے۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر تحصیل گجرات میں شہری اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخوں پر ہوم ڈیلیوری کیلئے 25، تحصیل کھاریاں میں 16اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 3بڑی دوکانوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو ادویات کی ہوم ڈیلیوری کیلئے بھی میڈیکل سٹورز کی نشاندہی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں