30

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

گجرات ( پ ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرائم کے 18ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او سید توصیف حیدر نے بھی جیل کا معائنہ کیااور قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا، سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے جن ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کئے ان میں 12معمولی نوعیت کے جبکہ 6ملزمان منشیات کے مقدمات میں قید تھے۔ فاضل سیشن جج نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اوران کے حل کیلئے متعلقہ افسران اور جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈ ی پی او سید توصیف حیدر نے جیل میں صفائی، سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں