33

چوہدری پرویزالہٰی کے کروناوائرس صورتحال پرسرکردہ پارٹی رہنمائوں سے رابطے

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی صدور اور کارکنوں کو صوبہ بھر میں مزید متحرک کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اس سلسلہ میں پارٹی صدور اور سرکردہ رہنماﺅں سے فون پر رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا جو پارٹی رہنما اور کارکن اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں میں ان کا شکرگزار ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ ضلعی تنظیمیں ونگز کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے امدادی کاموں میں شریک ہوں، کورونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومت اقدامات میں بھی بھرپور ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، پوری قوم میڈیکل عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کا علاج و خدمت کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے شاندار کردار کیا ہے، سرحدوں کی حفاظت ہو یا قدرتی آفات میں عوام کی مدد، پاک فوج ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے، انشاءاللہ حکومت، ادارے اور قوم متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، اللہ کی مدد سے یہ مشکل وقت قوم کے اتحاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے بہت جلد گزر جائے گا۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں